بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کے حوالے سے سماعت پانچ نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

آرٹیکل 370، کیس کی سماعت کب ہو گی، خبر آ گئی

دوران سماعت اعلیٰ عدالت نے ریاستی حکومت کی سخت سرزنش بھی کی۔ تین رکنی بنچ نے مودی حکومت سے پوچھا کہ وہ کتنے دنوں کے لئے ریاست میں پابندی چاہتی ہے؟

بنچ کے مطابق مقبوضہ وادی میں پہلے ہی سے دو ماہ پابندی جاری ہے۔ جسٹس رمن نے مودی حکومت کوکہاکہ آپ پابندی لگائے رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے فیصلوں کا تجزیہ کرنا ہوگا۔

بھارتی سپریم کورٹ: آرٹیکل 370 اور 35 اے کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل

دوسری جانب بھارتی حکومت کے وکیل کے مطابق ریاست میں 90 فیصد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اور ان کا روزانہ کی بنیاد جائزہ لیا جارہا ہے۔
بھارتی اعلیٰ عدالت نے مودی حکومت اور ریاستی انتظامیہ سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کب تک پابندیاں لگا کر رکھیں گے؟ ہمیں ایک ٹائم فریم بتائیں۔

آرٹیکل 370نہیں تو کشمیر کے بھارت سے رشتے بھی ختم، بھارت نواز کشمیری کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے جج این وی رمن کی سربراہی میں آئینی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس رمن ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئئی اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کو مختلف جماعتوں اور شخصیات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Shares: