پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے کھیلنے کامعاہدہ طے پا گیا، لیگ اسپنر آئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے، 35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ لیگ اسپنر نے ورلڈ کپ کے سات میچوں میں نو شکار کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا تھا،

شاداب خان نے سرے کاؤنٹی کیساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرے کی جانب سے کھیلنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، بڑے عرصے سے کاؤنٹی کھیلنے کا منتظر تھا، آسٹریلوی بگ بیش کے بعد یہ انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ ان کے کیرئر کا یہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے

سرے نے پہلی بار 2003 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ 2013 میں فائنل تک ضرور پہنچی لیکن ناکام رہی، سرے کاؤنٹی کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں ان کے آنے سے ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہتر ہو گا

پاکستان آرمی کی کھیلوں کے میدان میں بھی اونچی اڑان

Shares: