رحیم یارخان( )ڈی ایس پی سٹی سرکل کی جانب سے منشیات فروش، جواری اوربدکاری کے اڈوں سمیت دیگرسماج دشمن عناصر کو چوبیس گھنٹے کے اندر شہر چھوڑنے کی ہدایت، مساجدمیں اعلانات کروائے جانے لگے، چوبیس گھنٹے بعد سرکل بھرمیں گرینڈ آپریشن کیاجائے گا، تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی جاوید جتوئی کی جانب سے امن کمیٹی ممبران کا اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں مرکزی صدر شیعہ سپریم کونسل بابر زمان،علامہ عبدالرؤف ربانی، ریاض نوری، عمر اویسی، مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ سپریم کونسل مرتضی حیدر قاضی خلیل الرحمٰن، عامرسجاد سومرو،آصف نقوی، مجید حسن زیدی، وسیم عباس شامل تھے۔اجلاس میں ڈی ایس پی جاوید جتوئی نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور ڈاکو جواری، قحبہ خانے، اور ہر معاشرتی برائی کروانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، 24گھنٹے کا وقت دیاجاتاہے ایسے افراد اپنے آپ کو درست کرلیں وگرنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، انہوں نے علما کرام سے کہا کہ مساجد میں اعلان کروائیں اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے امن کمیٹی ان کاساتھ دے،انہوں نے کہا کہ رات دن میرا نمبر عوام کے لیے کھلا ہے، مجھے انفارمیشن دیں کاروائی ہوگی،اور ملک و قوم کا تشخص بحال ہوگا۔

Shares: