قیدی کو تیمار داری کی اجازت کا قانون ….نیب نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا؟

0
40

نیب نے مریم نوازکی متفرق درخواست ضمانت پر جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کروادیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نوازکی متفرق درخواست ضمانت پر جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کروادیا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے والد کی حالت تشویشناک ہے جن کی تیمارداری کرنی چاہیے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیا مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی ؟مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجازت تو دی گئی مگر بعد میں واپس جیل لے گئے ،مریم نواز اس وقت پاکستان میں اپنے والد کے پاس واحد اولاد ہیں ،اگر کچھ ہو گیا تو وقت کو واپس نہیں لایا جا سکتا

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ قیدی کو والدین کی تیمارداری کے لیے ضمانت دی جائے ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیا مریم نواز کو والد کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے یا نہیں ؟

واضح رہے کہ مریم نواز کو دو روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا اور نواز شریف سے ملاقات کروائی گئی تھی جس کے بعد مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں داخل کر لیا گیا تھا، صبح انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا تھا،

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز  میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،

مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز نے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کی اجازت کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے ،میاں صاحب کی بیماری کی وجہ سے میری یہ حالت ہے ،ایک سال پہلے میری والدہ کا انتقال ہوا ہے میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں ﷲ کا شکر ہے ،جیل کی دیواریں مجھے کمزور نہیں کرسکیں ،میاں صاحب کی بیماری کی حالت کی وجہ سے پریشان ہوں.

Leave a reply