نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر
نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے لئے بری خبر ہے نواز شریف لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے، نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور جسمانی ریمانڈ کے دوران ضمانت نہیں ہو سکتی تا ہم میڈیکل کی بنیاد پر عدالت نے آج نواز شریف کو ضمانت دی. نواز شریف کی آج ضمانت چوھدری شوگر ملز کیس میں ہوئی جس میں وہ نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں
نواز شریف کو جمعہ کو ملی خوشخبری، ضمانت منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں بھی سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اس میں ابھی تک نواز شریف کو ضمانت نہیں ملی بلکہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ضمانت دینے کی بجائے سماعت منگل تک ملتوی کر دی، عدالت نے نواز شریف کی تفیصلی میڈیکل رپورٹ اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو منگل کو طلب کیا ہے.
نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،