آزادی مارچ ،کشمیرکازکو نقصان پہنچانے کی بھارتی فلاسفی ہے، سراج الحق

0
69

چارسدہ:آزادی مارچ ، کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی بھارتی فلاسفی اور ایجنڈا ہے ، مولانا فضل الرحمن غیروں کے ہاتھوں‌میں‌کھیل رہے ہیں‌،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پوری قوم کو اعتماد میں لے کر کشمیر میں عملی ایکشن کا اعلان کرے۔

ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام کیوں نہیں نکالا جارہا، وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست سے کشمیر میں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں، کشمیری مسلمانوں کی نگاہیں صرف پاکستان کی طرف ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو آواز کشمیریوں کے لیے اٹھ رہی تھی وہ دب جائے گی اور اس کا سارا کریڈٹ مولانا کو جائے گا

چاندی اور سونے کے تمغے،جتنے زیادہ بچے اتنا زیادہ معاوضہ

سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک قوم کشمیر کی آزادی کے لیے تیار کھڑی ہے، بھارت چاہتا ہے کہ کشمیر کا معاملہ ختم ہو اور کوئی نیا سرحدی تنازع شروع ہوجائے۔نے کہا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، اس لیے وہ روز لائن آف کنٹرول پر حملے کرتا ہے۔

دشمن موقع کے تلاش میں،آزادی مارچ ہدف ہوسکتا ہے، سیکورٹی اداروں کی رپورٹ

آزادی مارچ کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ ایک پارٹی کا لائحہ عمل ہے۔سینیٹرسراج الحق نےمولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کا نقصان کشمیر کو ہوا فائدہ بھارت کو پہنچا ہے، حکومت، اپوزیشن نے کشمیر کی تحریک کو کنٹینر سیاست کی نذر کردیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کی وجہ سے عوام کا پیسہ ملکی ترقی کے بجائے سڑکیں بند کرنے پر خرچ ہورہا ہے۔

Leave a reply