نواز شریف کی ایک اور خواہش عدالت نے کی پوری

0
41

نواز شریف کی ایک اور خواہش عدالت نے کی پوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی متفرق درخواست آج سماعت کیلیے مقررکر دی گئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اختر کیانی کچھ دیر بعد سماعت کریں گے .چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اختر 12بجکر15منٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس عامر فاروق کی رخصت کے باعث انہیں بینچ میں شامل نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلیے نئی درخواست دائر آج دائر کی تھی ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست کی سماعت جلد کی جائے ،نوازشریف کے وکلانےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکی .

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ن لیگ نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کی جائے،نواز شریف کی بگڑتی صحت اورتشویشناک صورتحال کےباعث آج ہی سماعت کی جائے،11رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی جلد سماعت کی درخواست کا حصہ بنایاگیا ہے

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

واضح رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ضمانت دے دی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر منگل تک سماعت ملتوی کر دی تھی، عدالت نے نواز شریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی تھی.

نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا،نوازشریف کا علاج جاری ہے،نوازشریف کے علاج کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا،

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی رہائی کا پروانہ کب جاری ہو گا؟ اہم خبر

Leave a reply