نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

0
44

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے باغی ٹی وی نے 2 ستمبر کو خبر شائع کی تھی جس کی تصدیق آج ڈاکٹرز نے بھی کر دی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم سابق وزیراعظم نوازشریف کودل کا دورہ پڑنے کے خطرات ہیں،معالجین نے نشاندھی انجائنا کی تکلیف ہونے کی علامات دیکھنے کے بعد کی،سابق وزیراعظم کوگزشتہروزانجائنا کا مسلسل شدید درد ہوا،موجودہ علامات سے دل کے خطرے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

باغی ٹی وی نے 2 ستمبر کو خبر بریک کی تھی کہ نواز شریف کی جیل میں طیبعت صحیح نہیں، نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے، جیل میں انہیں علاج کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں، باغی ٹی وی کو معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کی دل کی ایک شریان بند ہو چکی ہے،برطانیہ کے ہسپتال میں نواز شریف کا بائی پاس آپریشن صحیح نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے نواز شریف کی طبیعت نہیں سنبھل رہی ،نواز شریف کو تین سٹنٹ بھی پڑے تھے، برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی جس کی وجہ سے نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف رہتی ہے .

مزید پڑھیں
نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

آج سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بھی تشخیص کر دی کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے جس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا امکانات ہیں.

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

باغی ٹی وی نے 2 ستمبر کو مطالبہ بھی کیا تھا کہ نواز شریف کو صحت کی سہولیات دی جائیں ، باغی ٹی وی نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو آنے والے دنوں میں طبیعت زیادہ خراب ہو سکتی ہے اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ضمانت دے دی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر منگل تک سماعت ملتوی کر دی تھی، عدالت نے نواز شریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی تھی.

نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،

Leave a reply