نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

0
41
safdar

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر اور نواز شریف کے داماد کو گزشتہ شب گرفتار کر لیا گیا تھا، کیپٹن ر صفدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

 

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ محمد صفدر نےوڈیو بیان میں حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کی،محمد صفدر نے حکومت  مخالف تحریک میں شامل ہونے اور حکومت گرانےکی ترغیب دی ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کےخلاف 16ایم پی او کی دفعہ عائد کی گئی ہے .

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

کیپٹن ر صفدر کو راوی ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتارکیا گیا تھا، صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں انکے ایک ویڈیو پیغام کو بنیاد بنایا گیا ہے .

واضح رہے کہ کیپٹن ر صفدر ضمانت پر ہیں ان پر پہلے بھی اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج ہے

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

Leave a reply