آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

0
46

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو بیرون ملک چلے جائیں گے، خبر آنے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حیران رہ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مفتی عبدالقوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو بیرون ملک چلے جائیں گے، ان کے آزادی مارچ کی خواہش دل میں ہی رہے گی، مولانا چندہ مانگ رہے ہیں جب پیسے جمع ہو جائیں گے تو وہ پہلے بیمار پھر علاج کے بہانے بیرون ملک فرار ہو جائیں گے

آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ کر مولانا فضل الرحمان اپنے رومال کی طرح چہرے کو بھی زرد کر رہے ہیں، مفتی عبدالقوی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگنے سے مولانا کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے،

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی طبقہ آزادی مارچ کے خلاف خاموش نہیں رہے گا ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد تمام سیاسی پارٹیوں سے ملے گی اور انہیں کہے گی کہ مولانا کے جھانسے میں نہ آئیں ،آج مولانا کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ اور بنگلہ نمبر 22 دیا جائے تو آزادی مارچ سمند ر میں بہہ جائے گا، بلاول غوطہ لگا کر بھی اسے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو مولانا پھر ان کو نہیں ملیں گے.

مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

Leave a reply