مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

0
54

مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنے کے لئے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کیا جائے.

آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کے لئے کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا،اب مولانا فضل الرحمن عمران خان کی خواہش پر ہی اسلام آباد دھرنے کے لئے آ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو سہولیات دی جائیں.

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان یقین دہانی کرواتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا جائے گا.

آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا سوچ رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی مولانا کو دھوکہ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کسی صورت بھی مارچ میں شریک نہیں ہو گی، ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن بھی اپنا فیصلہ بدل سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں تا ہم انہیں ناکامی ہی ناکامی دکھائی دے رہی ہے.

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

آزادی مارچ کے اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر جواب نہ ملا تو عدالت جائیں گے اور مولانا کو گرفتار کروائیں گے، قانونی جنگ میں مولانا کو شکست دیں گے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں.

 

 

Leave a reply