اداروں‌،منتخب نمائندوں اورذمہ داروں‌کے خلاف جھوٹ نے بہت نقصان پہنچایا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سخت ریمارکس، اطلاعات کے مطابق بعض میڈیا پرسنز کی طرف سے ڈیل اور ڈھیل کی خبروں،تبصروں اورتجزیوں‌کے بعد ملک میں‌پیدا ہونےوالی صورت حال سے پریشان ہوکر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فصیلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں سماعت جاری ہے

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بتائیں‌کہ لاہور ہائی کورٹ نے کل ضمانت دی کیا انہوں نے ڈیل کرلی؟ یہ عدالت مطمئن ہےکہ ہم قانون کیمطابق فیصلہ کرتےہیں،ہمارے پاس اینکرز کے پروگرام کے ٹرانسکرپٹ کے ساتھ رپورٹ آئی تھی ،چیف جسٹس نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالت نے تمام طلب کیے گئےاینکرز سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیاستدانوں کےکیسزپر قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے عدالت سیاسی معاملات میں الجھنا نہیں چاہتی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد میر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں آپ نے وکلا تحریک میں اہم کردار ادا کیا،جواب میں حامد میر نے کہا کہ میں‌ نے پروگرام میں ڈیل کی کوئی بات ہی نہیں کی

اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نےپوچھاکہ آپ بتائیں کہ کیاپیمرا اپنی ذمے داریاں بخوبی سرانجام دے رہا ہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد میر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب اس ملک کی تباہی میں حامد میر صاحب ہر ایک کا کردار ہے ،

جسٹس محسن کیانی نے حامد میر سے کہا کہ جناب آپ عسکری اداروں اورمنتخب وزیراعظم کوبھی بدنام کر رہے ہیں، قرآن پڑھا ہے؟ اس میں حکم ہے کہ سنی سنائی بات آگے نہ پھیلادیں، ریڑھی والے کی زبان ٹی وی پر استعمال ہو رہی ہوتی ہے ،چیئرمین پیمرا کی جانب سے ان کے نمائندے عدالت میں پیش ہوں‌

انہوں نے کہا کہ آپ روز پروگرام دیکھتے ہیں،انجوائے کرتےہوں گےکہ عدلیہ پرکیچڑاچھالا جارہاہے ،ہمیں ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ آج کی سماعت کا کیا آرڈر ہو گا ،چیف جسٹس نے کہاکہ سمیع ابراہیم نے انتہائی اعتماد کے ساتھ ٹی وی پر بیٹھ کرکہا کہ ڈیل ہو گئی ہے، کیا وزیراعظم اور عدلیہ اس ڈیل کا حصہ ہیں؟

حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جناب آپ کو تو زیادہ بہتر پتہ ہے کہ ججز سےمتعلق سوشل میڈیا پران کا ٹرائل شروع ہوجاتا ہے، کیس بعد میں عدالت آتا ہےمیڈیا ٹرائل پہلےہوجاتاہےجس کادباؤعدالت پرآتاہے،آپ تمام اینکر پرسنز ہمارے لیے قابل احترام ہیں،بڑی معذرت سےآپ کو بلایا ہے،عدالت نےبہت تحمل کامظاہرہ کیا، خدارا ملکی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ نہ کیا کرو

Shares: