لذیذ بیف ساتے ریسیپی

اجزاء:
بیف بغیر ہڈی آدھاکلو
شہد ایک چمچ
لال مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک . حسب ذائقہ
پسا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کاچمچ بھون کر پیس لیں
سویا ساس . ایک کھانے کا چمچ
تیل دوکھانے کا چمچ
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں تمام مصالوں کو تیل سمیت ایک برتن میں ڈال کر مکس کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے کو اس مصالے میں ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر لیں چھ سے سات گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پھر سیخ یا گرلر پر سینک لیں ساتھ ساتھ تیل۔لگاتے جائیں جب اچھی طرح براون ہو جائیں پک جائیں تو اتار کر گرم گرم سرو کریں

Comments are closed.