اجزاء:
بیف . آدھاکلو چھوٹے چھوٹے پارچے بنوا لیں
خشخاش آدھا چائے کا چمچ
کلونجی دو چٹکی
لونگ پانچ عدد
دہی آدھا پاو
لال مرچیں آدھاکھانے کا چمچ
بڑی الائچی . دو عدد
ادرک . ایک چھوٹا ٹکڑا
بھنے چنے . دوکھانے کے چمچ چھلکا اتار لیں
خشک انجیر . ایک عدد
تیل آدھی پیالی

ترکیب:
گوشت کے پارچوں کو اچھی طرح دھو کر اس طرح کوٹیے کہ وہ تھوڑے پھیل جائیں دہی کا پانی خارج کرنے کے لیے اسے ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا لیں کڑہی میں تیل گرم کر کے پیاز براون کر کےرکھ لیں کلونجی ادرک خشخاش لونگ خشک انجیرلال مرچ چنے لال مرچ اور دھنیا اچھی طرح پیس کر دہی میں مکس کر لیں اور گوشت کے پارچوں ہر خوب اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر کے رکھ دیں پھر ان کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر باربی کیو کی طرح بھونیں دوران برش کی مدد سے ان پر تیل لگاتی رہیں جب پارچے سرخ ہو جائیں تو سیخوں سے اتار لیں اور سلاد ٹماٹر اور پیاز کے ساتھ پراٹھے کے ساتھ کھائیں یہ قوت بخش غذا ہے

Shares: