اسلام آباد: پاکستانی کشمیری اور کشمیری پاکستانی ہیں ، پاکستان نے نہ پہلے کبھی کشمیریوں کو تنہاچھوڑا اور نہ کبھی تنہا چھوڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاش اعوان نے کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں کیا ، پاکستانی قوم ہر قسم کے حالات میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاش اعوان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر بھارتی بربریت اور بہیمانہ مظالم سے بھرپور کہانی ہے، بھارت نے اپنے وعدے پورے کرنے یا ان کی تجدید نو کی بجائے وادی بھر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر ایک بہت بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 370 ختم کرکے زبردستی قبضہ اس لیے کیا کہ بھارت کو یقین ہوگیا تھا کہ کشمیرکسی وقت بھی ہاتھ سے نکل سکتا ہے
زیراعظم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگواورعلاج کے لیے دواچاہتے ہیں ،چیف جسٹس
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 1989 سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی تمام حکومتیں بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورت حال پر بڑی تشویش ہے،80 لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر کے رکھا ہوا ہے۔
25 ہزارآنسوگیس شیل، 3 ہزار آنسو گیس بندوقیں، 40 ہزار ہیلمٹس، ایک لاکھ 5 ہزار ڈنڈے
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ یہی وہ وقت ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے چیمپئنز کہلانے پر فخر کرنے والے ممالک بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اگرعالمی قوتوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو وہ وقت دور نہیں جب عالمی قوتوں اور عالمی اداروں کی حیثیت بھی متاثر ہوسکتی ہے