امریکہ اور چین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کا امکان

0
31

واشنگٹن: ففتھ جنریشن وار،اب جنگیں اسلحے سے نہیں سوچ، فکر اور سازش کے ذریعے لڑی جاتی ہیں ،جیسا کہ اس وقت دنیا کی دو عالمی طاقتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف مختلف محاذکھولے ہوئے ہیں ، سنا ہے کہ یہ جنگ ابھی ختم ہونے جارہی ہے ، اطلاعات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ اب خاتمے کے قریب ہے، فریقین کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے سلسلے میں تکنیکی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس یورپ پہنچ گیا،فرانس میں 500افرادشکارہوگئے

غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی اور امریکی اہلکار تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے والے ہیں، جس کے بعد فریقین ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافہ ٹیکس عائد نہیں کریں گے۔اس پیشرفت کی تصدیق چین کی کامرس منسٹری اور امریکا میں تجارت کے نگران دفتر کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

ایک لاکھ کشمیری شہید،11ہزارخواتین کی عصمت دری،دنیا پھربھی خاموش

چینی وزارت کی ویب سائٹ پر گذشتہ صبح جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے سلسلے میں تکنیکی مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔امریکی صدر نے گیارہ اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ چین کے ساتھ ایک ابتدائی تجارتی معاہدے کے خواہشمند ہیں، جس پر چلی میں آئندہ ماہ ایک سمٹ کے موقع پر دستخط متوقع ہیں۔

آزادی کی منزل قریب ،کشمیریوں کو تنہا نہیں‌چھوڑیں گے، فردوس عاشق

خیال رہے کہ رواں سال اگست میں امریکی اقدامات کے جواب میں چین نے بھی بھاری ڈیوٹیز عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹریف میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوا، امریکا اب تک 250 ارب ڈالر کی ڈیوٹیز عائد کرچکا ہے۔جبکہ دوسری طرف چین نےدنیا بھر میں امریکی مصنوعات کی جگہ اپنی مصنوعات کو سجا لیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ کو بڑی پریشانی لاحق ہے

Leave a reply