بحالی وتربیتی کمیٹی برائے معذوراں کا اجلاس

0
47

فیصل آباد(محمد اویس کی رپورٹ

)ضلعی بحالی وتربتی کمیٹی برائے معذوراں کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر خالد بشیر،ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر محمد خالد،ڈی او سپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید،سوشل ویلفئیر آفیسر محمد طاہر،صدر تنظیم اللسان ڈاکٹرافتخار احمد،صنعتکار فرخ زمان کے علاوہ لیبر آفیسر،معذور افراد کے مقررکردہ فوکل پرسنز عاطف،قاسم علی،قمر الزمان اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر معذورافراد کی بحالی وتربیتی کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں اور گزشتہ ایک ماہ میں معذور افراد کی طرف سے مالی امداد،ڈےوائسز کی فراہمی کے لئے درخواستیں موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈس ایبل اسسمنٹ سر ٹیفکیٹ کے حامل معذورافراد جو کسی قسم کی حکومتی امداد نہ لے رہے ہوں درخواست دینے کے اہل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سماجی بہبود کے اداروں میں معذورافراد کی تربیت بھی کرائی جارہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے معذورافراد کی بحالی وتربیت کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مستحق معذور افراد اس سہولت سے محروم نہیں رہنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسمنٹ سر ٹیفکیٹ کے اجراءکے سلسلے میں تمام تر درکار تقاضے پورے ہونے چاہیں۔انہوں نے بعض کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کے دیگر ارکان سے آراءطلب کیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سے کہا کہ سب کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرکے موصولہ درخواستوں میں ضروری امور چیک کئے جائیں تاکہ معذورافراد کو مالی امداد یا ڈےوائسز کی فراہمی میں تاخےر نہ ہو۔

Leave a reply