کلین گرین پاکستان انڈیکس پر عملدرآمد کے لئے 24 رکنی فیصل آباد سٹی ایمپلیمنٹیشن کمیٹی تشکیل

0
62

فیصل آباد( )حکومت پنجاب کی ہدایات پر کلین گرین پاکستان انڈیکس پر عملدرآمد کے لئے 24 رکنی فیصل آباد سٹی ایمپلیمنٹیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو فوکل پرسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بطور سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے اس ضمن میں کمشنر آفس کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ، مینجمنگ ڈائریکٹر واسا ، اسسٹنٹ کمشنر ( صدر ) ، اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ، میجنگ ڈائریکٹر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، سی ای او ایجوکیشن ، سی ای او ہیلتھ ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ ، صدر پریس کلب ، ابرار رشید ڈھلوں ، ریاض کموکا ، مس شبانہ خرم ، حمزہ یاسین ، حبقوق گل اور ظفر ڈوگر شامل ہیں ۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی کی طرف سے کلین گرین پاکستان انڈکس پر عملدرآمد کے لئے مشاورت کے ساتھ ورک پلان ترتیب دیا جائے گا اور ورک پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے پندرہ روزہ اجلاس منعقد ہو گا جبکہ کمیٹی کے ارکان کی طرف سے دائرہ کار کے علاقہ میں مختلف بازاروں ، شاہراﺅں ، گلیوں ونالوں کا انفرادی طورپر معائنہ کیا جا سکے گا اور دئیے گئے ہر انڈیکیٹر کے مطابق جانچ کے طریقہ کار کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ کو اجاگر کیا جائے گا ۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد کلین گرین پاکستان انڈیکس کے لئے شہری درجہ بندی کرنا اور باہمی اشتراک سے اس انڈیکس پر عملدرآمد پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کرنا ہے

Leave a reply