اینکرز بولیں گے توپھرہوگی پیمرا کی زبان ، ورنہ نہیں بن سکیں گے،میزبان یا مہمان

لاہور:پیمرا نے بھی اینکرز کو پٹیاں پڑھانا شروع کردیں‌،انکارپرسخت پابندیاں سنادیں‌،یہ ہے تبدیلی اور یہ ہے نیا پاکستان جہاں اب بولا جائے گا تو پیمرا کی زبان میں تولا جائےگا پیمرا کی کسوٹی میں ، عجیب اور آمرانہ حکم نے سب کو حیران کردیا

ذرائع کے مطابق پیمرا نے صحافیوں‌اور سنیئرتجزیہ نگاروں‌کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے بڑی عجیب سی ہدایات دی ہیں جنہیں‌ہر ذی شعور نے حماقت قرار دیا ہے،پیمرا کی طرف سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کے پیراگراف نمبر6 کی ذیلی دفعہ د کے تحت پیمرانے بڑی سخت شرائط عائد کرتے ہوئے صحافیوں ، تجزیہ نگاروں‌پر دو طرز کی پابندیاں عائد کی ہیں

پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیراگراف 6 کی ذیلی دفعہ د میں پیمرا نے کہاہے کہ اینکرز اپنے پروگراموں میں‌ایسے لوگوں کو بحث کے لیے بلایا کریں‌گے جو صاحب علم اورفہم رکھنے والے ہیں ، غیرجانبدرانہ تجزیے کرتے ہوں ،پیمرا کی زبان سمجھتےہوں ، جس موضوع پر گفتگوہورہی ہو اس کا ادراک رکھتے ہوں‌

اسی پیرامیں‌مزید لکھا ہے کہ اینکرز اگر ایک پروگرام میں میزبان ہیں‌تووہ کسی دوسرے پروگرام میں مہمان نہ بنیں‌،یعنی وہ کسی دوسرے چینل پر جاکر تجزیہ نہیں کرسکیں‌ گے ، تبصرے کی اجازت نہیں ہوگی ، پیمرانے آگے چل کر مزید حکم دیا ہے کہ ایسا نہ کرنے والوں کو پروگرام کرنے میں مشکلات کا سامنے ہوسکتا ہے ، دوسری طرف پاکستان کی تمام صحافی برادری نے پیمرا کے اس حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے ڈکٹیشن لینے سے انکار کردیا ہے ،

Comments are closed.