کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں خصوصی تقریب اور شجرکاری کا اہتمام

0
33

خیبرپختونخوا کی حکومت کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیا،

مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

پشاور۔27اکتوبر(اے پی پی)خیبرپختونخوا کی حکومت کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں خصوصی تقریب اور شجرکاری کا اہتمام کیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ” کشمیر فریڈم ٹری ” کے نام سے موسوم پودے لگا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اْنہوں نے اس موقع پر نہتے کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و بربریت سے نجات ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی سمیت مجموعی طور پر اْمت مسلمہ کی خیر و عافیت اور کامیابی کیلئے خصوصی دْعا بھی کی، وزیراعلیٰ نے کشمیری مسلمانوں کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے تھے ، آج بھی کھڑے ہیں اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک کھڑے رہیں گے۔ 5 اگست کے اقدام نے کشمیریوں کے آبادیاتی ڈھانچے،شناخت کو تبدیل کر دیا ہے جسے پاکستان سمیت کشمیریوں اور مسلم اْمہ نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3ماہ سے بھارتی افوج نے نہتے کشمیریوں پر کرفیو نافذ کر کے پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے جوکہ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،

بعدازاں گورنر اور وزیراعلیٰ نے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہائوس سے گورنر ہائو س تک یکجہتی کشمیر واک بھی کی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش، اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان ، فہیم خان ، پیر فدا ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،

Leave a reply