اپنی زندگی کااعتبارنہیں تو نواز شریف کی گرانٹی کیسے، میاں صاحب کے لیے دعا ضرورکرتا ہوں؟ عمران خان
ننکانہ صاحب:اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں تو میاں محمد نواز شریف کی زندگی کی گرانٹی کیسے دے سکتا ہوں ، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، پتہ نہیںمیںکل زندہ رہوں گا یا نہیں، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کا افتتاح کرنے کی ایک تقریب کا دوران کیا
باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت کے دوران پوچھا کہ کیا وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیتے ہیں ،عمران خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی زندگی پراعتبار نہیں کہ کل تک میںزندہ رہوں گا یا نہیں
https://www.youtube.com/watch?v=rr19fyaclhU
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میںہے ، میرے عزیز ہم وطنوں میاں محمد نواز شریف کی صحت کی جلد از جلد بحالی اور بیماری کا علاج کرنے کے لیے پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز کی ذمہ داری لگائی وہ مسلسل نگہداشت کررہے ہیں ،کراچی سے بہترین ڈاکٹرز بلوائے ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو جو دنیا کے بہترین ڈاکٹروںمیں سے ایک سب سے بہترڈاکٹر ہیںان کی ذمہ داری لگائی کہ میاںصاحب کی صحت کا خیال رکھیں اور علاج کریں، میںکوشش کرسکتا ہوںکسی کوزندگی یا موت نہیںدے سکتا