مسز جام کمال کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق عوام کی آگہی کے لئے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

0
45

وبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند رکن صوبائی اسمبلی ماجبین بلوچ رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہینہ رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی مسز گورنر بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ وسیم اشرف کی صاحبزادی اور بڑی تعداد میں استازہ اور طالب علموں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی کی کمی پاکستانی خواتین کی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی جائے اور ان کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں۔ اس بیماری کے حوالے سے میڈیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے بارے میں مفاد عامہ کے پیغامات کے ذریعے بنیادی معلومات خواتین تک پہنچانے کے لیے ٹیلی وژن،ریڈیو اور سوشل میڈیا ایک بھر پور کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف میڈیا کے مؤثر استعمال سے ہی اس قابل علاج بیماری کے بارے میں آگہی دی جا سکتی ہے اور اس بیماری کے بارے میں عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے مسز جام کمال کو اس کامیاب سیمنار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بیماری کے تدارک اور آگہی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔۔۔

Leave a reply