مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی کا مارکیٹ کمیٹی مظفرگڑھ کا دورہ،عملہ کو غیر حاضر پاکر دفتر کا تمام عملہ معطل کردیا،نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔وزیر پنجاب کے مشیر برائے زراعت سردار عبد الحئی دستی نے مظفرگڑھ میں محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کے دفاتر کا دورہ کیا۔سردار عبدالحئی دستی مارکیٹ کمیٹی کے دفتر پہنچ تو پورا دفتر خالی پایا مارکیٹ کمیٹی کے انچارج سے لیکر چوکیدار تک سب ملازمین کو غیر حاضر پاکر مشیر وزیراعلی پنجاب نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام عملہ کے فوری معطلی کے احکامات جاری کئے ۔سردار عبدالحئی دستی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا ۔ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے۔بعدازاں مارکیٹ کمیٹی کے 9 ملازمین کی برطرفی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔
و
وزیراعلی پنجاب کے مشیر کا اچانک دورہ،ملازمین کو غیر حاضر پاکر پورے دفتر کو ہی معطل کردیا
Shares: