نواز شریف کی ضمانت منظور ہوگی یا نہیں‌ اہم فیصلہ ہوگیا

0
38

نواز شریف کی ضمانت ہوگی یا نہیں‌ اہم فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کر رکھا تھاجن سے نواز شریف کی صحت کی سہولیات بارے جیل کی اصلاحات اور دیگر قیدیوں‌ کی صحت اور سہولیات بارے استفسار کیا گیا.اس کے بعد میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ پیش کی نیب نے ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیے ، اسی طرح‌ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ، ڈاکٹر ایک مرض کا علاج کرتےہیں تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے .ہمیں ڈاکٹروں کی لیاقت اور قابلیت پر شک نہیں لیکن انہیں ایسا ماحول دینا چاہیے جہاں سب بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر ہوں‌.ان کی صحت اتنی خراب ہے کہ صرف ایئر ایمبولینس پر باہر جاسکتے ہیں.ہم یہ نہیں‌کہتے کہ وہ باہر جائیں ، اگر یہ ناگزیر ہے تو ان کو باہر جانے کی سہولت فراہم کی جائے.
جب کہ نیب نے نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کی ہے .ہمیں انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے، عدالت نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ دے تاکہ انتظامیہ عملدرآمد کر سکے.اس پر جسٹس عامر فاروق نےکہا کہاب ہمارے پاس 4آپشنز ہیں،ایک درخواست منظور کریں،دوسرا مختصر وقت دیں کہ علاج کروایا سکے،تیسرا دلائل سنتے رہیں اور چوتھا یہ کہ درخواست مسترد کردیں، ان دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Leave a reply