رانا تنویر کے بیان سے ن لیگ میں خوشی کی لہر

0
65

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی ڈیل یا ڈھیل سے نہیں بلکہ عدالت نے انسانی بنیادوں پر کی ہے ا سوقت حکومت کی نا عاقبت اندیش پالیسیو ں اور اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے ایک طرف ملکی سلامتی خطرے میں ہے تو دوسری طرف سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زندگی بھی خطرے میں ہے ملک کے طو ل و عرض سے آزادی مارچ کے قافلے چل پڑے ہیں دوسری طرف اس سے تبدیلی کی ہوائیں بھی چل پڑی ہیں ملک کو موجودہ بحرانوں مسائل مشکلات سے نکالنے کا واحد حل وزیر اعظم کا استعفیٰ اور صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں 22کروڑ عوام وزیر اعظم عمران نیازی سے پوچھ رہی ہے کہ یو این او میں اس کی لچھے دار تقریر کے کیا نتائج برآمد ہوئے ہیں مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت اور ظالمانہ کاروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر نواز لیگ کے دور حکومت میں ہی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نواز لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، ملک نوید چوہان سمیت دیگر موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کااحتجاج زیادہ طویل نہیں ہوگا تاہم یہ بات طے ہے کہ موجودہ نا اہل نالائق اور ناتجربہ کار حکومت سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جدوجہد جاری رہے گی، آزادی مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی صحت تشویشناک ہے اور اس میں حکومت کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے معائنہ کے بعد ان کی صحت کے متعلق جورپورٹ جاری کی تھی ا س میں نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود حکومت ان کی بیماری کو ڈرامہ سے تعبیر کرتی رہی انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر محمد شہباز شریف موجودہ سیاسی حالات میں بڑے مدبرانہ انداز میں فیصلے کررہے ہیں جس کے بڑے دو رس نتائج برآمد ہوں گے۔

Leave a reply