عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نےشیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کی طرف سے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے استعفے کا ایک شارٹ کٹ راستہ ہے۔ الصدر چاہتے ہیں تو وہ مختصر راستہ اپنا سکتے ہیں۔ مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دی ہے۔ الصدر نے الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری سے تعاون کی درخواست کی ہے اور انہوں نے جواب میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔
عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی
مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے
عرا ق کا احتجاجی مظاہروں کا پہلا دور ہو یا اب چلنے والا دوسرا دور، دونوں ادوار میں جو ایک بات سوشل میڈیا پر واضح طور پر نظر آ رہی ہے وہ امریکہ و اسرائیل سمیت یورپی ممالک اور بالخصوص خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب سے حمایت کی جا رہی ہے جو واضح طور پر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ عراق میں موجود چند ایسے عناصر جو امریکہ، اسرائیل اور خطے کی عرب ریاستوں کے اشاروں پر عراق کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور امریکی ایجنڈا کی تکمیل کی خاطر عراق کی سڑکوں پر معصوم او ر بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل و غارت کر رہے ہیں۔