نواز شریف سے آج ہو گی انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی عیادت کریں گے اور انہیں آزادی مارچ کے حوالہ سے آگاہی دیں گے.

مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کراچی سے رات گئے لاہور پہنچے ہیں جہاں آج وہ نواز شریف سے ملاقات میں اگلے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کریں گے، آزادی مارچ آج دن کو لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا،

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

آزادی مارچ آج دن کو لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا،اسلام آباد روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ سے خطاب بھی کریں گے.

آزادی مارچ کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں، شرکاء نے جے یو آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، آزادی مارچ کے شرکاء کو مینار پاکستان و گردونواح میں ناشتہ دیا گیا،

Shares: