آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

0
49

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ آج یہ سب کچھ عمران خان کی بد ترین ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یقینا اداروں نے عمران خان کی سپورٹ کی تھی کہ شاید ملک میں خوشحالی آ جائے لیکن سپورٹ کے باوجود عمران خان بری طرح ناکام ہو چاک ہے اور اپنی ناکامی کا بوجھ اداروں پر ڈالنا چاہتا ہے. کراچی سے پشاور تک پوری قوم یکسو ہے کہ اس حکومت کو گھر جانا چاہئے، جلد از جلد نئے الیکشن ہونا چاہئے،

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا نے جو پروگرام بنایا میرے لئے لائق احترام ہیں، محبت اور احترام کا رشتہ ہے، اس حوالہ سے جب ملک میں دکانیں ،روزگار بند ہے، سرمایہ کاری بند ہو چکی، دوائیاں نہیں مل رہی یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لئے قربانیاں دی گئی تھیں، اس حوالہ سے مولانا جو آزادی مارچ کرنے جا رہے ہیں نواز شریف کی ہدایات خط کی صورت میں مل چکی ہیں، ان شاء اللہ 31 اکتوبر کو آزادی مارچ کوبھر پور شریک ہوں گے جلسہ کریں گے، اور وہیں پہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔مطالبات بھی کریں گے، پورے پاکستان کی آواز مولانا کے ساتھ ہے.

کیپٹن ر صفدر کی بات سچ ثابت ہو گئی، مولانا آج سے امام اور شہباز شریف مقتدی

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے اور کشمیریوں سے یکجہتی بھی کریں گے.

آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

Leave a reply