آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

0
35

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور استعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے رہا ہوں .

بابر بن عطا پولیو کے خاتمے کے حوالہ سے متحرک تھے،لیکن آج انہوں نےا چانک استعفیٰ دے دیا، بابر بن عطا نے پولیو کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے اکاؤنٹ بھی بند کروائے تھے

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو ٹیموں پر ایک طرف حملے ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر پولیو کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی تھی جس پر حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا.

Leave a reply