مزید دیکھیں

مقبول

اکشے کمار نے ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، صدر عالمی عدالت انصاف کا اعتراف

اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں”آئی سی جے”کے فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے،

سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

دی ہیگ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں”آئی سی جے”کے فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے، عالمی عدالت کے صدر عبدالقوی اے یوسف نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور اسے پاکستان کی عدالتوں نے سزائے موت دی تھی۔ اس کا کیس حساس اور انسانی زندگی کا مسئلہ تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سزا کے فیصلہ پر نظرثانی کرے، پاکستان نے فیصلے کے بعد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی ہے،

واضح رہے کہ کلبھوشن کے کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ہے،