جاپان پاکستان سمیت 10 ممالک کے کتنے لاکھ افراد کو روزگارفراہم کرے گا؟ اہم خبر

0
36

پاکستان میں جاپان کے سفیرکونینوری مستودا نے کہاہے کہ پاکستان سے اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت کی برآمد کیلئے پاکستان اورجاپان آئندہ ماہ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،

سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیرکونینوری مستودا نے کہاہے کہ جاپان پاکستان سمیت 10 ممالک کے تقریباً 3 لاکھ 50ہزار ورکروں کو روزگارفراہم کرے گا، غیرملکی ہنرمند افرادی قوت کونرسنگ کئیر، کلینکس کی تعمیر، زراعت، ماہی گیری، ہوٹل منیجمنٹ، فوڈ اینڈ بیوریجیز، ائیرکرافٹ مینٹیننس، ائیرپورٹس پر زمینی عملہ، کارمیکینک، الیکٹرانکس اورالیکٹرانک مشینیر کے 14 بڑے شعبوں میں جگہ دی جائے گی۔ بدھ کو یہاں ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت کی برآمد کیلئے پاکستان اورجاپان آئندہ ماہ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ جاپان کے سفیرنے کہاکہ ان کا ملک آئندہ 5 برسوں میں ساڑھے تین لاکھ غیرملکی ہنرمندوں کو روزگاردینے کا ارادہ رکھتاہے جبکہ 2030 ء تک اس تعدد میں مزید اضافہ ہوگا، فی الوقت جاپان کو افرادی قوت کی کمی کا سامناہے، ہمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ اس وقت جاپان میں جو پاکستانی کام کررہے ہیں وہ مکمل عزم اور ایمانداری کے ساتھ مہارت کے شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ نئی پالیسی کے مطابق غیر ملکی افرادی قوت کے لئے پیشہ وارانہ مہارت اور جاپانی زبان سیکھنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تاریخی سفارتی اور معاشی تعلقات قائم ہیں، جاپان نے ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے، ایک سوال کے جواب پر جاپان کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو زراعی صعنت پر مبنی اور ویلیو ایڈیشن میں تبدیل کرنے دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جاپان نے متعلقہ زرعی پیداواری شعبوں میں پاکستان کے لئے پہلے سے گرانٹ اور امداد کا اعلان کیا ہے، اس سے زراعت کے شعبوں میں پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جاپان آٹو پارٹس کی صنعت میں پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتا ہے، اس سے مقامی لیبر فورس کی استعداد کار اور لوگوں کو روزگار دینے میں مدد ملے گی،

Leave a reply