مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے کارکن نے ہسپتال میں زیرعلاج میاں نواز شریف کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،تنویر شہزاد ببلو کہتے ہیں حکومت نوازشریف کی صحت کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے.مظفرگڑھ کے علاقے غوث کالونی کے رہائشی مسلم لیگ ن کے کارکن تنویر شہزاد ببلو نے نوازشریف کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے.تنویر شہزاد ببلو میاں نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے پلے کارڈ اٹھائے پریس کلب پہنچ گیا.مسلم لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ وہ نیوز چینلز پر کافی دن سے سن رہا ہے کہ اسکے قائد میاں نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں.تنویر شہزاد ببلو نے اعلان کیا کہ وہ میاں نواز شریف کو اپنے گردے اور خون کا ایک ایک قطرہ دینے کو تیار ہیں،مسلم لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کو گردہ دینے کے اعلان سے قبل اپنے میڈیکل ٹیسٹ بھی کراچکے ہیں جو کہ نارمل ہیں.تنویر شہزاد ببلو کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی جان سے کھیل رہی ہے اور نواز شریف سے انتقام لیے جارہے ہیں.

Shares: