موسم کی خرابی پر بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل تشویش کا اظہارکرنے لگی

0
44

لاہور:پاکستان کے خلاف کوئی ایشوملنا چاہیے ، پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کسی صورت بھی معاف نہیں کرنا چاہتیں ، اطلاعات کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صوبہ پنجاب میں خراب آب و ہوا اور خطرناک فضائی آلوگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ صحت اور زندگی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ آج صبح 10بجے لاہور شہر میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 484 پر پہنچ گیا تھا جو انتہائی حد تک نقصان دہ ہے۔

مولانا کا مارچ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے،عمران خان

فضائی آلودگی کے انڈیکس میں بدترین معیار کی فضا کی حد 300 ہے جس میں شہریوں کو گھر سے باہر نکل کر کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ اکتوبر سے جنوری کے درمیان اسموگ کے سیزن میں فضائی انتہائی حد تک خطرناک ہو جاتی ہے جس کا لاہور کے امریکی قونصلیٹ میں نصب آلات سمیت متعدد آزادانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا چکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، فیصلہ کون کرے گا ؟

رواں سال مارچ میں جاری کردہ تحقیق کے مطابق فیصل آباد اور لاہور 2018 میں دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں میں سے ایک تھے جبکہ اس فہرست میں بھارت واضح طور پر نمایاں تھا اور ابتدائی 30آلودہ ترین شہروں میں سے 22 پڑوسی ملک کے تھے۔دوسری طرف حکومت نے قبل از وقت ہی اس مسئلے پر قابو پانے کےلیے اقدامات شروع کردیئے ہیں‌اور امید کی جارہی ہےکہ اس سال پچھلے سال کی نسبت کم ہی فضائی الودگی پیداہوگی

عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

Leave a reply