مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

ٹرمپ کا حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

کشمیریوتھ الائنس نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا, صدر آزاد کشمیر نے حلف لیا

اسلام آباد :کشمیر ہاوس میں کشمیر یوتھ الائنس کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری، صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے حلف لیا، چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق بھی موجود تھے، اس موقع پر صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا کشمیر کیلئے جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، نوجوان محاذ کشمیر کیلئے صف اول کے سپاہی ہیں، آج مقبوضہ کشمیر کی عوام کیلئے ایک اور سیاہ دن ہے، بھارتی سرکار نے مقبوضہ ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، بھارت نے جنگ کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے، اب ہر محاذ پر پہلے سے زیادہ توانائی کیساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آج پاکستان کے موقف کو تسلیم کررہی ہے، اسرائیلی لابی کشمیر کو فلسطین طرز پر بھارتی مقبوضہ بنانے کیلئے سرگرم ہے، کچھ امریکی سرمایہ کار بھی درپردہ مودی کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر اس کے باوجود دنیا میں بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے، ایسے وقت میں ہمیں موثر حکمت عملی کیساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔اس موقع پر صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ 94 سے زائد تنظیمات کشمیر یوتھ الائنس کا حصہ بن کر اس قومی کاز کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرچکی ہیں، نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتیں کشمیر کے نام وقف کرچکے ہیں۔ ہم بھارتی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے کشمیر یوتھ الائنس کی آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ، ممبر ایڈوائزی کونسل ڈاکٹر سلمان، سینئر نائب صدر طہ منیب، نائب صدر ڈاکٹر اسامہ ظفر، ڈائریکٹر میڈیا آصف خورشید، کوآرڈینیٹر میڈیا نوید احمد، ترجمان شہاب الدین مخدوم، ممبر کیبنٹ وجیہہ کرن اور ڈائریکٹر مینجمنٹ ڈاکٹر عبداللہ خلیل بھی موجود تھے۔

خنیس الرحمٰن
خنیس الرحمٰن
لکھنے کا آغاز بچوں کے پندرہ روزہ رسالے سے کیا, اس کے علاوہ ملک کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے, بطور صحافی اسلام آباد کے ایک روزنامے میں بطور سٹاف رپورٹر کام کرتے رہے.ان کے بارے مزید جانئے کے لئے ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھیں. https://twitter.com/KhunaisUrRehman?s=09