تندوری کلب سینڈوچ:
چکن بنانے کے لیے اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد باریک لمبائی میں کاٹ لیں
دہی ایک کھانے کا چمچ
تندوری مصالہ ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا۔چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ دو چٹکی
مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
تمام اجزاء کالی مرچ مسٹرڈ پاوڈر اور کیچپ کے علاوہ کو مکس کر کے چکن پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ۔تیل۔ڈال کر چکن کو فرائی کریں اور پکائیں تاکہ گل جائے جب تیار ہو جائے تو اس کے اوپر کالی مرچ مسٹرڈ پاوڈر اور کیچپ ڈال کر مکس کر لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں
سینڈوچ بنانے کے اجزاء اور ترکیب:
چکن ٹھنڈا ہونے کے دوران سینڈوچ کا مصالہ۔تیار کر لیں
بریڈ سلائسز . جتنے سینڈوچ بنانے ہوں اس لحاظ سے حسب ضرورت
میونیز بریڈ کے لحاظ سے حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
آملیٹ ایک یا دو انڈوں کا تیار کر لیں
ٹماٹر . دو عدد
سلاد کے پتے دو یا تین عدد یا حسب ضرورت
کھیرا ایک عدد یا حسب ضرورت
بریڈ سلائسز پر مکھن لگا کر پھر میونیز لگائیں اور اوپر چکن رکھ دیں پھر اوپر دوسرا سلائس رکھ کر اوپر میونیز پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا پھر ٹماٹر پھر آملیٹ اور سب سے اوپر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہے سلاد چپس اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں
ت
تندوری کلب سینڈوچ گھر میں بنانے کی ترکیب
Shares: