فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کوشو کازنوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا،عدالت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی .
آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ کی معافی عدالت کو اسکینڈلائزکرنے کی حد تک قبول کی جاتی ہے، تحریری جواب دیں اور عدالت کو مطمئن کریں،
اسلام آباد ہائیکورٹ نےفردوس عاشق اعوان کونیاشو کازنوٹس جاری کرکےجواب طلب کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کوپہلا شوکاز نوٹس واپس لے لیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے بیان کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی،
ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان
عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ضلعی کچہری کے دورے کی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان کوبار کے نمائندوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کرنے کا حکم عدالت نے دیا،عدالت نے کہا کہ ضلعی کچہری جا کردیکھ لیں عام لوگوں کو حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو5نومبرکودوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو 4 نومبرتک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیا
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منگل کو کابینہ اجلاس ہوتا ہے اس دن سماعت نہ رکھیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ضلعی کچہری میں ہی کابینہ اجلاس رکھوائیں تاکہ وہ وہاں کے حالات دیکھیں،آئندہ سماعت کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی،