ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان

0
37

نواز شریف اور آصف زرداری کو ہسپتال پہنچانے اورنیب بھجوانے میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو ہسپتال پہنچانے اورنیب بھجوانے میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو قانون کے مطابق کام کررہا ہے، ملکی قانون کسی کی خواہش کے تابع نہیں ہو سکتا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قانون آزاد ہے اور کسی کی خواہش کے تابع نہیں ہو سکتا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کسی بھی قیدی کی صحت خراب ہوتی ہے تو جیل اور نیب کے ڈاکٹرز کی حتمی رائے کے بعد اُسے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ قانون کا شکنجہ کسی کے گرد بھی تنگ نہیں کیا جارہا، قانون اپنا راستہ خود اختیار کرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کنٹینرز کا استعمال شہریوں کو ڈنڈا بردر فورس اور اسلام آباد کی طرف لشکر کشی کرنے والے ٹولے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت نہتے شہریوں کو اُن کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی ہے۔ پُر امن احتجاج اُن کا حق ہے، لیکن جب وہ ڈنڈے اٹھائیں گئے تو پھر ریاست کو بھی قانون کے مطابق اقدامات کرنا پڑیں گے۔

شیخ رشید بھی مولانا کی منتوں پر اتر آئے، کیا کہا؟

آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومت مذ اکرات کا راستہ بند نہیں کرتی، مذاکرات آپ کو ہر قسم کے تصادم سے بچاتے ہیں، جہاں مذاکرات کے دروازے بند ہو ں وہاں کشیدگی جنم لیتی ہے اور کشیدگی بڑھنے کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے پلان بنانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتشاراور فساد جیسی منفی سوچ کا راستہ روکنے کے لیے حرکت میں آتی ہے، تمام ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں،

Leave a reply