اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں دوسری سالانہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس12 ربیع الاول کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے ، گذشتہ سال بھی رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرتے رہیں گے ۔

تیزگام حادثے پربرطانوی شاہی جوڑے کا اظہارافسوس

اسلام آباد میں ہونے والی اس دوسری سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا رحمت اللعالمین کانفرنس12 ربیع الاول بروز اتوار 10 نومبر کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

یاد رہے گذشتہ سال بھی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا گیا اور علمائے اکرام نے حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔

داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر

Shares: