گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ ایکشن۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ےٰسین ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ نندپور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بمعہ رقم وٹک 1250برآمدہوئی۔جس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔