معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی
لاہور :پاکستان کےممتازصحافی ، معروف اینکر مبشرلقمان نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے ختم ہونے کی پشین گوئی کردی ہے ، مبشرلقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد مولانا دھرنا ختم کرنےکا خود ہی اعلان کرکے سب کو حیران کردیں گے ، ، معروف اینکرمبشرلقمان کہتے ہیں کہ مولانا کے سیاسی کھلاڑی ہونے کی خوبی سے کسی کو بھی انکار نہیں
انشااللہ بہت جلد دھرنے کا پر امن حل نکل آئے گا کیونکہ مولانا فضل الرحمان ایک انتہائی زیرک سیاستدان اور گہری نظر کے مالک ہیں ۔ مولانا کبھی اس بند گلی میں نہیں داخل ہونگے ۔ جہاں الطاف حسین نے اپنی سیاست تمام کر لی ۔ بہر حال مولانا نے دیگر تمام اپوزیشن لیڈرز کو بونے بنادیا۔
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) November 3, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرآزادی مارچ کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ انہیں امید ہےکہ انشااللہ بہت جلد دھرنے کا پر امن حل نکل آئے گا کیونکہ مولانا فضل الرحمان ایک انتہائی زیرک سیاستدان اور گہری نظر کے مالک ہیں ۔ مولانا کبھی اس بند گلی میں نہیں داخل ہونگے ۔ جہاں الطاف حسین نے اپنی سیاست تمام کر لی ۔ بہر حال مولانا نے دیگر تمام اپوزیشن لیڈرز کو بونے بنادیا۔
یادرہےکہ اس سے پہلے بھی معروف اینکرنے مولانا کے دھرنے کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ مولانا ایک مرتبہ اسلام آباد ضرور پہنچیںگے،مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف قبل از وقت کردیا تھا کہ ن لیگ اور پی پی پی مولانا کا کندھا تو ضرور استعمال کریں گے مگر استعمال نہیں ہوں گے ،بالآخرمبشرلقمان کاوہ تجزیہ لفظ بہ لفظ حرف بہ حرف سچ ثابت ہوا جب ن لیگ اور پی پی پی نے دھرنے میں شریک ہونے سے انکارکردیا