پاکستان نے بھارت کی بھونڈی کوشش کو سختی سے مسترد کردیا

0
46

پاکستان نے بھارت کی بھونڈی کوشش کو سختی سے مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنا حصہ اور آزاد کشمیر کو متنازع قرار دینے کا بھارتی نقشہ مسترد کر دیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بھونڈی کوشش سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے۔
عیار بھارت کی ایک اور مکاری، مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی حصہ قرار دینے کا نقشہ جاری کر دیا، پاکستان کا موثر سفارتی جواب، نقشہ سیاسی قرار دیا اور مسترد بھی کر دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے دو نومبر کو بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نقشہ کو ایک بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسی حرکتوں سے دنیا کوبے وقوف نہیں بنا سکتا، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، بھارتی کوشش غیر قانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

بھارت اس وقت مسئلہ کشمیر پر کہاں کھڑا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے متنازعہ جموں و کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دینا گمراہ کن ہے، نقشے میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ دکھانے کو بھی مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، بھارت کا کوئی اقدام مقبوضہ کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

Leave a reply