کرتار پور راہداری کھولنے سے کیا مقصد حاصل کر لیا ، گونر پنجاب کر اہم بات کر دی
باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایکسپو سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ختم نہیں کرنا چاہتے.حکومت سمجھتی ہے کہ زراعت اور بزنس کو فروغ دینا چاہتی ہے.مسائل کا واحد حل حکومت اور کاروباری لوگوں کا اکٹھے چلنا ہے.مالیاتی خسارہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے.جاری مالیاتی خسارہ مسلسل کم ہو رہا ہے.تجارتی خسارہ بھی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.جاری مالیاتی خسارہ دو تہائی کم کر دیا ہے.حکومت کا بعض مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں.پلاسٹک کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں .ماحولیات حکومت کی ترجیح ہے.ہماری حکومت نے دس ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے.سموگ ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے.ماحول میں 45 فیصد آلودگی پرانی گاڑیوں کی وجہ سے ہے.صنعت سے 30 فیصد آلودگی پیدا ہو رہی ہے.بھارت سے فصلیں جلانے کی آلودگی بھی آ رہئ ہے: شاپنگ بیگ بھی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں.دنیا بھر میں شاپنگ بیگز کا حل نکالا جا رہا ہے.ہم توقع کرتے ہیں کہ آلودگی مسائل کا صنعت خود حل دے گی.ہم اس ملک میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں .روزگار ۔تعلیم لوگوں کو دینا چاہتے ہیں
گونر پنجاب نےکہا کہ یونیورسٹیوں کو صنعت سے منسلک کرنا چاہتے ہیں.زراعت میں بیجوں کا مسئلہ حل نہیں کر سکے.ہم سب کو اجتماعی زمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا.کرتار پور راہداری کھولنے کو سکھ برادری نے خوش آمدید کہا ہے.کرتار پور راہداری کھلنے سے سکھ ساری عمر کے لئے دوست بنا لیا.کشمیر کے مسئلے پر سکھوں نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا
انہوں نےکہا کہ مولانا فضل الرحمن کی احتجاج کی ٹائمنگ درست نہیں.اس موقعہ پر کشمیر پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا.آزادی آظہار پر یقین رکھتے ہیں.پورے ملک میں احتجاج روکنے کی کہیں کوشش نہیں کی.معاہدے کے مطابق احتجاج کرنے والے آگے نہیں جائیں گے.اسلامی اصولوں کے مطابق توقع ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے.