مولانا کی اے پی سی، کونسی جماعت ابھی تک نہیں پہنچی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس شروع ہو گئی ،پیپلز پارٹی کے رہ نما نیر بخاری اورفرحت اللہ بابر اے پی سی میں شریک ہیں،اے این پی کے رہ نما زاہد خان ، نیشنل پارٹی کے طاہر بزنجو ، میر کبیر شریک ہیں.
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا
مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا…………..فواد چودھری نے حد کر دی
محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ بھی اپوزیشن بھی اے پی سی میں شریک ہیں ،مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت کے لیے نہیں پہنچا ،جس پر جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا وفد کچھ دیرتک پہنچ جائے گا،
مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے…………ایسا کس نے کہہ دیا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر
مولانا سے آج کونسی اہم شخصیت ملاقات کر رہی ہے؟ سب کی نظریں ملاقات پر جم گئیں
مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کے مطابق اے پی سی کے بعد یہاں کوئی میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنس نہیں ہوگی،مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے فیصلوں سے متعلق دھرنے میں اعلان کریں گے،
آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں پانچواں روز ہے، آزادی مارچ کے شرکاء اسلام میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب بھی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا تھا تا ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سٹیج سے بالکل غائب نظر آئیں ,جے یوآئی ف کے آزادی مارچ کے شرکا ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں آزادی مارچ کے شرکا نےصبح سویرے علاقے کی صفائی کی