مظاہرین نے کربلا میں ایرانی کونسل خانے پر حملہ کر دیا
عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کےدوران مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔ عراق میں "العربیہ” کے ذرائع کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سےکم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔
عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اتوار کے روز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے”۔
عراق میں گذشتہ ہفتے سے دوبارہ حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین مہدی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایران نے عراق میں اپنی ہم نوا حکومت کو بچانے کے لیے مداخلت کی ہے۔عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اسی ہفتے حکومت مخالف جاری احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔







