جوہرآباد:غریب کدھر جائیں ، مزدوری نہ کریں تو گھر کا چولہا نہیں جلتا،اوراگرمزدوری کریں‌تو پھر بے بسی انتی زیادہ کہ بعض طاقت ور لوگ مزدوری میں بھی حائل ہونا شروع ہوجاتے ہیں

ذرائع کے مطابق ضلع خوشاب کے علاقہ جوہر آباد سٹی میں نزد سول ہسپتال کے قریب ایک جگہ پر علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں نے ایک جگہ رینٹ پر لے کر وہاں قیام بھی کرتے ہیں اورکام بھی ، مزدوروں کی طرف سے مخصوص کی گئی اس جگہ کے تھوڑے فاصلے پر ایک پرائیویٹ کلینک جس حمزہ کلینک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ،مزدوروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے

ذرائع کے مطابق حمزہ ہسپتال کا مالک مزدوروں کو بہت پریشان کررہا ہے اوردھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر وہ یہ جگہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے تو ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے ، ہسپتال کا مالک ، ان مزدوروں کے خلاف درخواست لے کر تھانے بھی گیا ہے کہ یہ مزدور یہاں نہیں رہنے چاہیں

ان حالات سے پریشان مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہےکہ وہ ہسپتال کے مالک کو ان کے خلاف سازش اور شرارت کرنے سے بازرکھے،مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس شخص کے خلاف تحقیقات کرے جو مزدوروں کو بہت زیادہ تنگ کررہاہے

یاد رہےکہ کل اس جگہ پر محنت مزدوری کرنے والے 3 سو سے زائد مزدور اس ہسپتال کے مالک کےخلاف اس کے رویے کی وجہ سے احتجاج کرنے جارہے ہیں اوراحتجاج شام 5 بجے سٹی تھانہ جوہر آباد کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا

Shares: