کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا
کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی، اوربارودی گاڑی کی شہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی،
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اغبرگ کے مقام پر گاڑی کو روکا گیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے نیتجے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے، گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گاڑی سے 2 ایس ایم جیز،پستول، دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر مزید سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لاشوںکو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے