پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

منگل کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، آج کاروبار کا آغاز 35 ہزار 277 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔کاروبار اور تجارت کے لیے ماحول سازگار ہونے لگا.

پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34203.68 پر ہوا, موجودہ سیاسی بحران کے باوجود سرمایہ کاروں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 5 ماہ بعد 35 ہزار پوائںٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

Shares: