پاکستان نے آسٹریلیاکو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے ایک سو اکیاون رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات : دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کے کھلاڑی متاثر کن پرفارمنس دکھانے میںناکم رہے .بابر اعظم کے سوا پاکستان ٹیم آج بھی ابتدائی طور پر اچھا کھیل نہیں دکھاسکی، فخر زمان اورحارث سہیل مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہے،فخر دو اور حارث چھ رن پر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان چودہ رنز جبکہ آصف علی چار رنز بناکر پویلین لوٹے ۔اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنالئے تھے،ٹاس کے موقع پرکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے ، اس بار اچھا پرفارم کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
،پہلا ٹی 20 میچ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا.
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تین اوورز میں 41 رنز اسکوربنائے۔سڈنی میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے کپتان بابر اعظم کی نصف سینچری کی بدولت 15 اوورز میں 107 رنزبنائے تھے.







