نوجوانوں کی تولیدی صحت ،اسمبلی میں قرارداد جمع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو تولیدی صحت کی معلومات اور خدمات درست وقت پر تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعہ پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب نوجوانوں کی تولیدی صحت کو بنیادی حق کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور حکومتِ پنجاب سے درخواست کرتی ہے کہ نوجوانوں کو تولیدی صحت کی معلومات اور خدمات درست وقت پر تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعہ پہنچانے کےلئے اقدامات کریں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے اس بات پر خصوصاً زور دیا جائے کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے تمام صحت کے اداروں میں نوجوانوں کے لئے تولیدی صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔