پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی کینیا کی فضائیہ کو بڑی پیشکش

فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

ائیر چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو پاکستان کی جانب سے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Comments are closed.